24

)روپے کی قدر مزید کم ہونے لگی،انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا

(آتش نیوز ) انٹر بینک میں ڈالر 286.39 روپے سے بڑھ کر 286.50 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 71 پیسے مہنگا ہواتھا،ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔خیال رہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 10.17 روپے مہنگا ہوچکا ہے،16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پرتھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوا،100انڈیکس میں 121پوائنٹس کااضافہ ہوا،100انڈیکس 53857کی سطح پرپہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں