25

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا اجلاس

(آتش نیوز ) کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر شہر میں ایل ڈی اے کے بڑے نادہندگان کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کی تیاری۔

ایل ڈی اے کے کمرشل فیس نادہندگان سے ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ کمشنر و ڈی جی کی ہدایت

ٹاؤن پلاننگ ونگ کو کمرشلایزیش کے حصول میں آئیز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت آسان اقدامات کرنے کی ہدایت

کمشنر و ڈی جی کی ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کو کمرشلایزیش کے پراسس میں سہولت کے لیے واٹس ایپ نمبر لانچ کرنے کی ہدایت۔

شہریوں کو پراپرٹی کمرشلایزیش بارے موبائل ایپ، یو اے این اور واٹس ایپ نمبر پر فالو اپ اور معلومات فراہم کی جائیں۔ محمد علی رندھاوا

ٹاؤن پلاننگ ونگ غیر قانونی کمرشلایزیشن کے خلاف اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے ایس او پیز مزید آسان بنائے۔ کمشنر و ڈی جی کی ہدایت

اقدامات کا مقصد قوانین کا نفاذ اور تصیحی اقدامات کرنا ہے۔ کمشنر و ڈی جی

اجلاس میں شہر کی 9 مصروف شاہراہوں پر جاری غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔

کمشنر و ڈی جی کی 9 اہم سڑکوں پر جاری غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کا تفصیلی سروے کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم نے اپنے اپنے ونگ کی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی اویس مشتاق، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ڈائریکٹر ایل اے سی ٹیپا اور ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں