19

بین الاقوامی معاہدوں کو ملک پر ترجیح، وسیم اکرم کی عماد وسیم پر بالواسطہ تنقید

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بالواسطہ طور پر آل راؤنڈر عماد وسیم پر تنقید کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں کے عزم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے جو ڈومیسٹک کرکٹ میں سرگرمی سے حصہ نہیں لے رہے لیکن قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ ایک مقامی میڈیا چینل کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں وسیم اکرم نے ان کھلاڑیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جو T10 کرکٹ کو قائد اعظم ٹرافی یا جاری پاکستان کپ جیسے ٹورنامنٹس پر ترجیح دیتے ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ “پاکستان ٹیم کے ساتھ جو کھلاڑی مصروف ہیں وہ تو ٹھیک ہیں لیکن دوسروں کا کیا ہوگا؟ ان میں سے ایک جوڑا ٹیلی ویژن پر بیٹھا ہے اور وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟”۔ یاد رہے کہ ایک مقامی میڈیا چینل کے ساتھ حالیہ انٹرویو کے دوران بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر نے ڈومیسٹک کرکٹ سے اپنی غیر موجودگی کے بارے میں ایک مداح کے سوال کا جواب دیا۔
عماد وسیم نے وضاحت کی کہ ان کی ٹی 10 لیگز سمیت دیگر کمٹمنٹس ہیں جو انہیں قائد اعظم ٹرافی یا جاری پاکستان کپ جیسے ٹورنامنٹس کے لیے دستیاب ہونے سے روکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ 34 سالہ عماد وسیم ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں آخری بار 2020ء میں زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے تھے۔ اپنے ون ڈے کیریئر میں انہوں نے 55 میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 986 رنز بنائے اور 44 وکٹیں حاصل کیں۔https://twitter.com/i/status/1722344745232695332

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں