42

عدم اعتماد پر جنرل باجوہ کا پیغام آیا کہ ہم نیوٹرل ہیں اور وہ نیوٹرل رہے

(آتش نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر جنرل باجوہ کا پیغام آیا کہ ہم نیوٹرل ہیں، اور وہ نیوٹرل رہے، عدم اعتماد کے دو دن پہلے جنرل باجوہ نے ہمیں بلایاکہ عدم اعتماد واپس لیں ہم الیکشن کراتے ہیں، شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کیلئے ہم نے بہت محنت کی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح عوام 8 فروری کو بھی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو جتوائیں گے،ن لیگ اور ایم کیوایم پاکستان کا اتحاد ہمیں نقصان نہیں فائدہ دے گا، کنگز پارٹی ہر الیکشن میں کسی نہ کسی صورت میں واپس آجاتی ہے، کنگزپارٹی کا وہی حال ہوگا جو 2008 میں ہم نے کیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان کی سیاست ملک بھر میں ہیں، سندھ، کے پی اور بلوچستان میں بھی ان کی سیاست ہے، ان کے رابطہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں ان کے خلاف بھی۔

الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ، اتحاد کی بات پر جیالوں کا ذہن سب کے سامنے ہے، جیالوں کا مطالبہ ہے کہ پیپلزپارٹی تیر کے نشان پر ہر حلقے سے الیکشن لڑے ہم جیت سکتے ہیں، میرے خیال میں ہم تین نسلوں سے جدوجہد کررہے ہیں کہ سارے ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں گے۔

آئی پی پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین جیسی جماعتیں بننے سے اچھا تاثر نہیں جاتا ۔انہوں نے کہا کہ جو مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے ان کو الیکشن میں مشکل ہوتی ہے ، اپنی جماعتوں سے بے وفائی کرنے والے الیکشن میں اپنے عمل کی قیمت چکاتے ہیں، الیکشن سے جو باغی ہوتے ہیں ان کو جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔عدم اعتماد کے دو دن پہلے جنرل باجوہ نے ہمیں بلایا تھا ، جنرل باجوہ نے درخواست کی کہ عدم اعتماد واپس لیں ہم الیکشن کراتے ہیں، عدم اعتماد پر جنرل باجوہ کا پیغام آیا کہ ہم نیوٹرل ہیں، اور وہ نیوٹرل رہے۔
شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کیلئے ہم نے بہت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کل تک آئین اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، اب کہتے ہیں آئین اور جمہوریت بھی کوئی چیز ہے، اس ساری صورتحال میں پی ٹی آئی کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ہم الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتے، ہم اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں ہوں، ہم اداروں پر انگلی نہیں اٹھاتے، ہم عوامی سیاست کرتے ہیں، یہ روایت پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کی روایت ہے۔ اس روایت کو رکنا چاہیئے۔ 8 فروری کوسلیکشن نہیں الیکشن کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں