43

چکوال: کوئلے کی کان میں گیس دھماکا

(آتش نیوز) چکوال کی تحصیل چوآسیدن کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے چکوال کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ ڈی پی او چکوال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کان میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ڈی پی او چکوال کے مطابق بھگدڑ سے کچھ مزدور زخمی ہوئے ہیں جنہیں موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں