6

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیپا میں ٹریفک روانی کو بہتر کرنے کا منصوبہ ری ڈیزائن کر دیا

(آتش نیوز) )وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سپیڈ کے ساتھ ساتھ کمال حکمت عملی طے کرنے کے بھی ماہر نکلے،ٹیپا کے شہر میں 6مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کا منصوبہ ری ڈیزائن کردیا گیا۔
ڈیزائن پر وزیراعلیٰ کے تحفظات کو دور کرنے کے بعد 70 کروڑ کی بچت بھی ہوگئی،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کو 1 ارب 30 کروڑ کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا،وزیراعلیٰ نے لاگت زیادہ ہونے اور ڈیزائن میں غیر ضروری اضافے پر اہم نکات اٹھائے تھے،ٹیپا دو روز مسلسل ورکنگ کرکے منصوبے کی لاگت کو خاطر خواہ نیچے لے آیا۔
معمولی تبدیلیوں اور ڈیزائن پر نظر ثانی کرنے کے بعد منصوبے کی لاگت میں 70 کروڑ تک کمی آئی،منصوبے میں شامل طویل انٹر سیکشن کو کم کرنے اور اسفالٹ کی بچت سے لاگت میں خاطر خواہ کمی ہوئی،نگران حکومت نے منصوبے کی لاگت کو کم کرکے سرکار کی بچت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ ماضی میں حکومتوں کی جانب سے منصوبے منظوری کے بعد بے تحاشا اضافے کا شکار نظر آتے تھے،ٹیپا قادر توپباش چوک ، کھوکھر چوک ، نشتر چوک ، گجومتہ سمیت6 مقامات پر کم لاگت سے کام شروع کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں