50

ہمارا عزم ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو، نگران وزیراعظم

(آتش نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے ہمارا عزم ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو۔۔ ہم نے شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اجارہ سکوک اجراء تقریب میں شرکت اعزاز ہے۔ کہ ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کا کلیدی کردار ہے۔
حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات بھی کر رہی ہے جبکہ خواہش ہے کہ تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید کامیابیاں سمیٹے۔ حکومت سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات بھی کر رہی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ساٹھ ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے۔

ہم نے شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ جبکہ خواہش ہے کہ تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیابیاں سمیٹے۔ نگران حکومت نے سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ نگران وزیراعظم نے کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں اضافے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔ نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے باعث سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، معاشی بہتری سے سٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے اور ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں