9 (آتش نیوز)
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا جوہر ٹاؤن خیابان فردوسی پر رات گئے آپریشن
ایل ڈی اے ٹیموں نے غیر قانونی کمرشلایزیشن پر دو درجن سے زائد کمرشل املاک کو سیل کر دیا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے 26 املاک کو سیل کر دیا۔
ان املاک میں معروف فوڈ پوائنٹس، کیفے، بیکری، چائے خانہ جات، اور ریستوران شامل ہیں۔
سیل کی گئی املاک میں کیلیفورنیا پیزا، النخل، ڈائنرز کیفے، لانگ الائچی، شوبز کیفے شامل۔
اسی طرح کیفے دا بیلا،چائے زندگی، فنکاریاں، بروسٹ، چائے دوستی، شیگے دا فوڈ ولا بھی سر بمہر۔
سوشل سکیر، دنبہ شنواری، واٹ آ پراٹھا، الیاص دنبہ اور خان شنواری بھی سربمہر۔
چائے چوبارہ، کاکا بھیا، فاروق کیٹرز، ٹیسٹ کیفے،چائے خاص، چیز فیکٹر،برگر مارٹ اور بیٹھک خاص بھی سیل کر دی گئی۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور نے کیا۔
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہداہت پر شہر بھر میں غیر قانونی کمرشلایزیش و نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔