16

ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا علی الصبح شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

(آتش نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا علی الصبح شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے شاہدرہ چوک، راوی برج توسیعی منصوبہ اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا۔

کمشنر و ڈی جی نے تمام منصوبوں پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

شاہدرہ چوک کے اطراف کام تیزی سے دن رات جاری ہے۔

لاہور سے گوجرانولہ اور شیخوپورہ دونوں اطراف کی سڑکوں پر کام چوبیس گھنٹے کیا جا رہا ہے۔

شاہدرہ گول چکر کا کام تکمیل کے قریب، ہارٹیکلچر ورک جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق کام کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

کمشنر و ڈی جی نے راوی برج توسیعی منصوبے پر رات کی شفٹ میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

منصوبے کے 96 میں سے 18 گرڈرز پر کام جاری ہے، پائل ورک کا کام دن رات کیا جا رہا ہے۔

راوی برج پر بند باندھنے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری، بیک وقت تمام پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے

بعدازاں کمشنر و ڈی جی کا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا بھی دورہ

کمشنر و ڈی جی نے دونوں پیکجز کے یومیہ ٹارگٹ کے مطابق اہداف کا جائزہ لیا۔

پیکج ون کے تمام گرڈرزتیار کر لیے گئے، پیکج ٹو کے 51 میں 41 گرڈرز تیار، بقیا پر کام جاری۔

پیکج ون کے 3200 پینلز انسٹال، پیکج ٹو کے 620 انسٹال 2187 پینلز تیار، بقیا پر کام جاری۔

پیکجز ون کے چار سب ویز اور پیکج ٹو کے پانچ سب ویز کی بیس سلیب اور والز پر کام جاری ہے۔۔

تمام منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنٹریکٹر نے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں