(آتش نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن
ایل ڈی اے ٹیموں نے شادباغ، گجرپورہ سکیم اور کنال روڈ کے اطراف آپریشن کر کے 8 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔
آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کی۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کرکے شادباغ میں دو غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار کر دیں۔
شادباغ میں غیر قانونی طور پر سب ڈیوائڈڈ دو املاک کو مسمار کر دیا گیا۔
گجر پور سکیم میں پلاٹ نمبر 76 بی ون پر غیر قانونی طور ہر زیر تعمیر ہسپتال بھی مسمار۔
گجرپورہ سکیم میں غیر قانونی تعمیرات پر دو املاک کے سٹرکچر مسمار کر دیئے گئے۔
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔