25

تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، ڈیڈ لائن میں چوبیس گھنٹے کی توسیع

(آتش نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کی ڈیڈ لائن میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن اب بدھ کی صبح شروع کیا جائے گا، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، لوگوں کو چوبیس گھنٹے مزید دے رہے ہیں تاکہ وہ خود تجاوزات ہٹا دیں اور قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب نے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں