30

سندھ کے عوام پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں تو ن لیگ کو آزمائیں، احسن اقبال

(آتش نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ سندھ کے عوام پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں تو ن لیگ کو آزمائیں،سندھ کے عوام کو منی بیک گارنٹی دیتے ہیں،ڈیلیورنہ کرسکے تو سندھ کے عوام جوسزاکہیں تیار ہوں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ اناڑی مسلط نہ کیا جاتا تو2020تک حیدرآباد سکھر موٹروے مکمل کرلیا جاتا، سندھ پاکستان کا اہم صوبہ اور کراچی پاکستان کا معاشی دارالخلافہ ہے،ن لیگ دورمیں سندھ کی ترقی کیلئے یادگارمنصوبے شروع کئے گئے۔
ان کاکہناتھا کہ ہرجماعت اپنے منشور کے مطابق انتخابات لڑے گی، فیصلہ عوام کریں گے، سیاسی اختلافات کو قومی مفادات پر ترجیح نہیں دینی چاہئے،لیگی رہنما نے کہاکہ منفی سیاست وہی کرتا ہے جس کا دامن خالی ہوتا ہے،ن لیگ ملک کی ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے، اپنے منصوبے بتانے کیلئے کسی کی پگڑی اچھالنے کی ضرورت نہیں۔
بشیر میمن نے کہاکہ سندھ کی ترقی کیلئے نوازشریف ضروری ہیں، نوازشریف،مریم نواز،شہبازشریف جلدسندھ کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں