(آتش نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا کیخلاف پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 2 پوائنٹ بھی کاٹ دیے گئے ہیں۔2 پوائنٹ کاٹنے پر پاکستان ٹیم کے پوائنٹ کی شرح 66.67 سے 61.11 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 2 اوورز مقررہ وقت میں کم کرانے کی مرتکب ہوئی ہے۔
