13

صدر عارف علوی نے احد چیمہ کو عُہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی

(آتش نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے تحت احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات دیے تھے۔ خیال رہے کہ احد چیمہ سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دور میں ان کے مشیر رہ چکے ہیں جبکہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی وہ شہباز شریف کے معاون مشیروں میں شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں