3

ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا 52 سال حکومت کرنے کے بعداقتدار چھوڑنے کا اعلان

(آتش نویز) ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے 52 سال حکومت کے بعد مسند اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈنما رک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 14جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو سونپ دوں گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ملکہ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا، مارگریتھ دوم نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈرک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا، 83 سال کی ملکہ مارگریتھ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ میں واحد ملکہ ہیں جنہوں نے اتنے طویل عرصے تک حکومت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں