4

اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

(آتش نیوز) ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزم فاضل بخش پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،ملزم ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں