21

کراچی کیلئے بجلی 2 روپے87 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

(آتش نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کیلئے بجلی2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ اضافے کی یہ منظوری جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی گئی ہے اور نیپرا نے اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ اضافہ کے الیکٹرک کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں پہلے بھی ایک روپے 25 پیسے اضافہ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست پر ہونے والے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا، یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت کراچی کے صارفین ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ ہی ادا کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ سے زیادہ اضافہ ہونے پر وفاقی حکومت سبسڈی دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں