46

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم امارات سے گرفتار

(آتش نیوز) ایف آئی اے انٹر پول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔ اشتہاری ملزم کاشف پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا، ملزم کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا، ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں