4

این اے119،مریم نواز کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل خارج

(آتش نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے لاہور کے حلقہ این اے 119سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔جج جسٹس احمد ندیم نے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرمریم نواز کے این اے 119سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف دائر اپیل پرفیصلہ سناتے ہوئے اپیل خارج کرتے ہوئے چیف آرگنائزمسلم لیگ ن مریم نواز کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔
پاکستان تحریک انصاف ندیم شیروانی نے مریم نواز کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کئے تھے۔پی ٹی آئی کے این اے 119 سے امیدوار ندیم شیروانی نے آر او کے فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا گیاتھا ۔

اپیلٹ ٹریبونل نے مریم نواز کے حلقہ این اے 119سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2023 کے لئے ریٹرننگ افسران ( آر اوز ) کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کے خلاف اپیلٹ ٹریبونلز کی طرف سے اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری روز ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 20 جنوری کو جبکہ کاغذات نامزدگی 22 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے، امیدواروں کی فہرست 23 جنوری کو جاری کی جائے گی جبکہ جنرل نشستوں پر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو شائع کی جائے گی،شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 جنوری کو واپس لئے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 13 جنوری کریگا جبکہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں