20

تربت میں فائرنگ، ن لیگی امیدوار قومی اسمبلی اسلم بلیدی زخمی ہوگئے

(آتش نیوز)‌ بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سابق سینیٹر اور مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسلم بلیدی زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان کے مطابق تربت شہر میں مین روڈ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسلم بلیدی زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنرکیچ کے مطابق اسلم بلیدی این اے 258 سے الیکشن میں امیدوار ہیں۔

ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان کا کہنا ہےکہ اسلم بلیدی سابق صوبائی وزیر اور سینیٹر بھی رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی اسلم بلیدی کو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں ن لیگ نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کیا تھا، این اے 258 سے اسلم بلیدی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں