51

نسیم شاہ کی پی ایس ایل 9 سے قبل نیٹ میں بولنگ کی ویڈیو وائرل

(آتش نیوز) پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ نے بدھ کو بغیر کسی درد یا کسی قسم کی تکلیف کی شکایت کے نیٹ میں گیند بازی کی۔ 20 سالہ نسیم شاہ کو 2023ء کے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی چوٹ لگی تھی اور ان کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنی بحالی کو جاری رکھنے کے لیے سائیڈ لائن پر رہے۔ تاہم زخمی ہونے کے 4 ماہ بعد، نسیم شاہ آخر کار ایکشن میں واپس آ گئے ہیں اور نیٹ میں ان سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ کے مناسب مظاہرہ کے ساتھ اپنی پوری طاقت کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں۔ دسمبر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے درمیان بلاک بسٹر ٹریڈ ہونے کے بعد 20 سالہ نوجوان پیسر پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ نسیم شاہ ان ڈیمانڈ شدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جن کو لینے کے لیے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی جیسی فرنچائزز آگے بڑھ رہی تھیں لیکن پیسر بالآخر اسلام آباد چلے گئے جہاں پی ایس ایل 9 ڈرافٹ میں ان کے دوسرے بھائی حنین شاہ اور عبید شاہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں